مانسہرہ،فیصل آباد(بیورورپورٹ)دیامر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری،ایک خاندان کے 8افراد جاں بحق،10زخمی،فیصل آباد میں بس کی ڈمپر کو ٹکر سے 2مسافر چل بسے۔
دیامر کے سیاحتی مقام گیٹی داس پرراولپنڈی جانےوالی وین پہلے سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائی پھربے قابو ہوکر کھائی میں جا گری،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد وین میں آگ بھی بھڑک اٹھی،زخمیوں ولاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد کے قریب موٹروے ایم تھری پر مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی،2 مسافر جاں بحق ، 15 زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
مانسہرہ، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری،ایک خاندان کے 8افراد جاں بحق
















