اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے موجودہ چیف جسٹس کی جانبداری پرصرف قیاس نہیں ،واضح نمونے موجود ہیں ،جب تک عہدے پر موجود ہیں نوازشریف کو انصاف ملنامشکل ہے،نواز شریف کی وطن واپسی پر کوئی سیاسی رکاوٹ باقی نہیں البتہ عدالتی مقدمات ہیں۔
وائس آف امریکہ کو دئیے گئے انٹرویو میںخرم دستگیر نے کہاسکیورٹی اداروں نے موسم خزاں میں عام انتخابات کےلئے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، الیکشن کی حد تک بہت پر امید ہوں اب جبکہ وسائل بھی مہیا ہیں، تحفظ بھی موجود ہے ،سب چاہتے ہیں عوام سے رجوع کیا جائے تو موسم خزاں میں انتخابات ہوجائیں گے،انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
بندیال کی موجودگی تک نواز شریف کو انصاف ملنا مشکل ہے، خرم دستگیر
















