اقوامِ متحدہ اسلاموفوبیا کےخلاف کارروائی کرے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اسلاموفوبیا کےخلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے توہین کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلاموفوبیا کےخلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے سیلاب کے بعد بحالی کی صورتحال ،ترقی پذیر ممالک میں تحفظ خوراک ،بحر اسود میں خوراک کے اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔