پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں ایک ڈی سی کونشان عبرت بنائینگے تو پھر کوئی غیر قانونی کام نہیں کرےگا۔
جسٹس اعجاز انور، جسٹس فضل سبحان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے علی خان کی درخواست پر سماعت کی۔
وکلاءنے کہاسابق وفاقی وزیر 77 دنوں سے پابند سلاسل ہیں، درج مقدمات اور انکوائری کےلئے عدالت سے رجوع کیا تو حکومت نے عدالت کو بتایا تھا صرف ایک مقدمہ ہے،جب ضمانت ہو جاتی ہے تو کسی اور کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ اینٹی کرپشن کیس میں بھی ضمانت ہوئی ،جیل سے باہر نہیں آنے دیا جا رہا۔
درخواست گزار کے وکلا نے موقف اختیار کیا عدالت کے فیصلوں کی توہین ہے۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا اگر ایک ڈپٹی کمشنر کو عبرت کا نشان بنائیں گے تو پھر کوئی غیر قانونی کام نہیں کرےگا،ڈپٹی کمشنر مردان اگلی پیشی پر خود پیش ہوں، عدالت نے کیس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کرکے ڈی سی مردان کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔
ایک ڈی سی کو نشان عبرت بنائینگے تو پھر کوئی غیر قانونی کام نہیں کریگا، پشاور ہائیکورٹ
















