لاہور (رپورٹ: نعےم جاوےد) لوگ مالیاتی ضرورتوں کیلئے آن لائن قرضہ دینے والی ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایپس سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوتی ہیں اور آسانی سے قابل قبول شرائط پر قرضے فراہم کرتی ہیں۔ بنک لوگوں کو پیپر ورک سے گزارنے اور قرض کی درخواستوں کی منظوری کےلئے تقریباً چند ہفتوں پر محیط وقت دیتے ہیں۔ یہ آن لائن قرضہ دینے والی ایپس مالیاتی معاملات کو آسان بناتی ہیں اور لوگوں کو فوری فائدہ مند بناتی ہیں البتہ اس ڈیجیٹل ترویج کے ساتھ قرضہ دینے والی ایپس کے فراڈ کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ بعض ایپس معاملات کے دوران صارفین کی شخصی تفصیلات اور مالی معلومات کا استعمال کرتی ہیں، جو بہت سنجیدہ تجربات کی وجہ سے احتیاط کی ضرورت پیدا کرتی ہے۔ فراڈ کے طریقے بہترین طور پر کئے جاتے ہیں۔ ایک فراڈ سے متاثرہ شخص کو مثالی قرضہ شرائط کی پیشکش کی جاتی ہے، یہ فراڈیوں کی ایک عمومی صورت ہے جس کا نتیجہ ہوتا ہے کہ صارفین کے بینک اکاﺅنٹس سے رقم کھینچی جاتی ہے اور بعد میں وہ شخص کہیں کا نہیں رہتا۔ آن لائن قرضہ ایپس سے ادھار لینے کے سبب عام شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے، شہری رقم لینے کے بعد سکون کے بجائے بڑی مصیبت میں پھنس جاتے ہیں۔ان ایپس کو چلانے والے دھوکہ باز افراد کا نشانہ نے والے چند متاثرین نے اپنے ساتھ گزرنے والی داستانیں سنائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ایپس پر 90 دن کا کہہ کر قرضہ دیا جاتا ہے اور ایک ہفتے بعد ہی کمپنی رقم کا تقاضا کرنا شروع کردیتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں مغلظات اور رشتہ داروں کے نمبرز پر رابطہ کرکے ان کو بتانے، فیملی کی تصاویر اور کال ریکارڈ لیک کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔مزید، بعض ایپس صارفین سے زیادہ سے زیادہ تفصیلات جمع کرتی ہیں، جیسے کہ ان کا ہوم ایڈریس، شناختی کارڈ نمبر، بینک کے اکاونٹ کی تفصیلات، اور اور بہت کچھ۔ یہ تفصیلات فراڈ کو ممکن بناتی ہیں جو اس معاملے میں متعدد مالیاتی احتیاطوں کا استعمال کرتے ہیں۔لون ایپ بظاہر انتہائی انتہائی سادہ اور تقریبا بلا سود یا بہت تھوڑے سود کا قرضہ محسوس ہوتا ہے عوام (نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ) اپنی چھوٹی سی کوئی ضرورت پوری کرنے کےلئے لون اپلائی کر دیتے ہیں لیکن لون ملنے کے بعد عجیب صورتحال شروع ہو جاتی ہے۔ ایپ کے ذریعے صارف کا مکمل ڈیٹا ایپ کے پاس چلا جاتا ہے اور صارف دے وقت سے پہلے قرض واپسی کا تقاضا کرتے ہیں۔ جو قرض صارف نے لیا ہوتا ہے اس پر سود دن بدن قرضے کی رقم سے بھی زیادہ ہوتا جاتا ہے اور صارفین اور ان کے عزیز و اقارب کو لون ایپ کی طرف سے دی ہوئی مدت کے دوران ہی بلیک میل کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔آن لائن قرضہ ایپس سے ادھار لینے کے سبب عام شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے، شہری رقم لینے کے بعد سکون کے بجائے بڑی مصیبت میں پھنس جاتے ہیں،ان ایپس کو چلانے والے دھوکہ باز افراد کا نشانہ نے والے چند متاثرین نے اپنے ساتھ گزرنے والی داستانیں سنائی ہیں۔شہری نے بتایا کہ ان ایپس پر نوے دن کا کہہ کر قرضہ دیا جاتا ہے اور ایک ہفتے بعد ہی کمپنی رقم کا تقاضا کرنا شروع کردیتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں مغلظات اور رشتہ داروں کے نمبرز پر رابطہ کرکے ان کو بتانے، فیملی کی تصاویر اور کال ریکارڈ لیک کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ایک شہری نے بتایا کہ میں نے موبائل شاپ کھولنے کیلئے بروقت نامی ایپ سے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا جس پر انہوں نے مجھے صرف 28سو روپے دیئے اور ایک سال کے دوران اب تک 4لاکھ 30ہزار روپے سود کی مد میں ادا کرچکا ہوں اور اب بھی میری جان نہیں چھوٹ رہی۔انہوں نے بتایا کہ چار ایپلی کیشنز ہیں جو لوگوں کے ساتھ کھلم کھلا فراڈ کررہی ہیں ان میں بروقت، آئی کیش، ایزی لون اور پی کے لون شامل ہیں، شہری نے بتایاکہ ایف آئی اے کو تحریری درخواست دینے کے باوجود اب کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ شہری نے بتایاکہ میں نے تمام اداروں میں میں درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کررہا،سوشل میڈیا پر بے شمار ایپس کام کررہی ہیں اور ان کو لائسنس ایس ای سی پی جاری کرتی ہے۔متاثرہ شہری نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ان ایپس کیخلاف موثر کارروائی کرکے ان کے چنگل میں پھنس جانے والے لوگوں کی جان خلاصی کی جائے۔
معصوم شہریوں کی عزت و ناموس کا تحفظ،آن لائن قرضہ دینے والی فراڈ کمپنیوں کا احتساب ضروری
















