گاڑی پر فائرنگ،ایم پی اے اسلم ابڑو کابھائی،بھتیجا قتل

کراچی(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ سے ایم پی اے کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی ویگو گاڑی نمبر کے وی 6052پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی،الٰہی بخش ابڑو محفوظ اور2افراد زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق گاڑی کی ونڈ سکرین اور اطراف میں لگ بھگ 2درجن سے زائد گولیاں لگیں،ملزموں نے تعاقب کر کے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے بڑے ہتھیار اور نائن ایم ایم کے خول ملے ،تحقیقات شروع کردی گئیں۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی و بھتیجے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کا بہیمانہ قتل دہشتگردی ہے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔