ڈرون سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،5کلو ہیروئن برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات سمگلنگ کےخلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے حالیہ نئے طریقے سے ہوائی ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ۔

انٹیلی جنس اطلاع پر لاہور کے مضافاتی علاقے میں گھر پر چھاپہ مارا، چھاپہ مار کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 کلوہیروئن برآمد ہوئی،گھر سے 2گاڑیاں، ایک ہوائی ڈرون اور 30بور پستول بھی قبضے میں لے لیا۔