لاہور(کرائم رپورٹر)جناح ہاو¿س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کی اجازت مانگی۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کےلئے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض بھی گرفتار،شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
















