پنجاب میں طوفانی بارشیں،بچوں سمیت19جاں بحق، نالہ لئی بپھر گیا،پاک فوج کے دستے تعینات

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)پنجاب میں طوفانی بارشیں،بچوں سمیت19جاں بحق،جڑواں شہر پانی پانی،نالہ لئی میں طغیانی،پاک فوج کے دستے تعینات کردئیے گئے۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13افراد چل بسے،پشاورروڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب پل کی تعمیر کےلئے آئے مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا،دیوار اوپر آن گری،12چل بسے،6کو زندہ نکال لیا گیا،ایک کی حالت نازک ہے، مرنے والوں کی عمریں 19 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔

تھانہ کھنہ کے علاقے ٹاو¿ن میں دیوارگرنے سے 11 سالہ بچی بھی جان کی بازہار گئی،ادھر بارش کے باعث ایم ون موٹر وے پر برہان کے قریب 3 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا نالہ لئی میں طغیانی اور تجاوزات کی وجہ سے تمام نشیبی علاقے ڈوب گئے ،پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ،نالہ لئی کے مقام پر پاک فوج کے دستوں کو تعینات کر دیا گیا،پاک فوج کے جوانوں نے شہریوں کاانخلا شروع کردیا۔

علاوہ ازیںلاہور میں کرنٹ لگنے سے2 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے،پسرورکے علاقے مرکال میں بھی کرنٹ لگنے سے نوجوان چل بسا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف،وزیر خارجہ بلاول بھٹو ودیگر نے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا،وزیراعظم نے بارش کے سبب انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی