سیاسی جماعت پر پابندی کی تجویز زیر غور نہیں،ایاز صادق

اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیئرمین انتخابی اصلاحات کمیٹی اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہاہے سیاسی جماعت پر پابندی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی کااجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مجوزہ تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی، انتخابات کے شفاف انعقاد کےلئے موثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہاانتخابی اصلاحات کمیٹی آئندہ آئندہ ہفتے سفارشات کو حتمی شکل دےدے گی،بے شمار چیزیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں کی گئیں، سابق چیف جسٹس کے دور میں کیے گئے متنازع فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔