اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں کریڈٹ آچکا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، سعودیہ حقیقی بھائی کی طرح اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنےوالے دنوں میں مزید اچھی ڈویلپمنٹ ہوں گی، پاکستان کے معاملات استحکام کی طرف آ چکے ہیں، مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔
سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں منتقل کر دیئے: اسحاق ڈار
















