پشاور،اسلام آباد(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے دبئی میں نواز زرداری ملاقات و فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہادبئی میں ہونےوالے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات حق ہے، فضل الرحمن کی صحافیوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو کو توڑ موڑ کر چلایا جا رہا ہے۔
اسلم غوری نے کہادبئی مذاکرات سے صرف جے یو آئی ہی نہیں ،پوری پی ڈی ایم بے خبر ہے،جے یو آئی کے نزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التوا سیاسی نقصان ہو گا۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا عام انتخابات پر فضل الرحمن نے واضح موقف دیا،وزیراعظم نے بھی تائید کردی،اسلم غوری نے کہا پنجاب ،خیبر پختونخوا الیکشن پراتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا، جے یو آئی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد فوری الیکشن کرانے کی حامی تھی،انہوں نے مزید کہا عدم اعتماد کا راستہ جے یو آئی نہیں، آصف زرداری کا تھا، وقت بتائے گا عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھیں،اسلم غوری نے مزید کہاوزیر اعظم کا اسمبلیوں کی مدت کے خاتمے کا بیان باہمی مشاورت سے تھا۔
ادھرفضل الرحمن دبئی میں ہونےوالے فیصلوں پر تحفظات لیے وزیراعظم سے ملاقات کےلئے پہنچے،شکوے کیے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کےلئے فضل الرحمن مولانا اسد کے ہمراہ وزیراعظم ہاوس پہنچے،دونوں رہنماوں کی ملاقات میں سیاسی و موجودہ صورتحال سمیت دبئی میں نواز،زرداری کے درمیان بات چیت و فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں ہونےوالے فیصلوں پر فضل الرحمن کو اعتماد میں لیا،ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو فضل الرحمن کو منانے کا ٹاسک دےدیا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















