مسلمانوں کےلئے ناامیدی کفر، کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی،آرمی چیف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کےلئے ناامیدی کفر ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، ملکی معاشی ترقی کےلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی کےساتھ مرحلے کی تکمیل کےلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

اسلام آباد میں گرین پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ سب پاکستان کو ایک بار پھر سرسبز کرنے کےلئے جمع ہوئے، پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا، باصلاحیت قوم ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے ملکر ترقی میں حصہ ڈالیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی کےلئے بحیثیت ادارہ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، مکمل جانفشانی و قلب اور روح کےساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، سربراہ پاک فوج نے کہا اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں، مسلمانوں کےلئے 2 ہی حالتیں ہیں جب مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے، خوشی ملتی ہے تو شکر ادا کرتا ہے، مسلمان کےلئے نا امیدی کفر ہے۔

ٓٓآرمی چیف نے کہاپاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، ہر طرح کی موجود صلاحیت پاکستان کوعروج پر لے جا سکتی ہے۔