یونانی جہاز نے کشتی کو ڈبویا اور مسافروں کے مرنے کاتماشا دیکھا،بچ جانےوالے نوجوان کے دل دہلا دینے والے انکشافات

گجرات (بیورورپورٹ)یونانی جہاز نے کشتی کو ڈبویا اور مسافروں کے مرنے کاتماشا دیکھا،یونان سانحہ میں زندہ بچ جانےوالے نوجوان عثمان صدیق نے دل دہلا دینے والے انکشافات کردئیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان صدیق نے کہاسمندر میں فوم کے جوتے ،لکڑی کے تختے کی مدد سے خود کو بچایا،یونانی جہاز نے کشتی کو توازن خراب کر کے ڈبویا اور دور سے مسافروں کے ڈوبنے کا تماشا دیکھا،نوجوان نے کہا بدقسمت کشتی میں 700 افراد سوار تھے، 350 پاکستانی تھے،فجر کے وقت لیبیا سے اٹلی کےلئے روانہ ہوئے۔

عثمان صدیق نے کہا بتایا گیا اٹلی کی حدود میں ہیں،چھٹے دن اڑھائی بجے جرمنی کا جہاز آیا، پانی دیا اور چلا گیا، کشتی2 دن تک ایک ہی مقام پر دائرے کی شکل میں چکر لگاتی رہی، حادثے سے قبل ایک ہیلی کاپٹر آیا اور تصاویر لینے کے بعد چلا گیا، رات ہوئی تو امیدیں ختم ہوگئیں، رات نیوی کا جہاز آیا، رسی لگانے کی کوشش کی تو جہاز الٹ گیا۔