سرگودھا ،لاہور(بیورورپورٹ،خبر نگار) مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکہ،آتشزدگی،7افراد زندہ جل گئے،بچوں سمیت متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،بدقسمت وین بھلوال سے کوٹ مومن جارہی تھی۔
بچ جانے والے ہیڈ کانسٹیبل کے مطابق کامرس کالج کے سامنے پہنچے تو گاڑی میں نصب سلنڈر سے گیس لیکج شروع ہو گئی جس سے گاڑی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی،گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا تو میں نے فوراً چھلانگ لگائی اور چند مسافر بھی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے ،آگ اتنی شدید تھی باقی مسافروں کو نکلنے کاموقع پر ہی نہ مل سکا۔
دریں اثنا نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی، محسن نقوی نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکہ،خوفناک آتشزدگی،7افراد زندہ جل گئے
















