اسلام آباد (بیورورپورٹ)زیڈ زون میں فائرنگ پر برطرف ایڈیشنل سیشن جج کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو ہائیکورٹ کے جوڈیشل ٹربیونل نے بحال کیا، جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ سنایا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی بنچ کا حصہ تھے۔
زیڈ زون میں فائرنگ پر برطرف ایڈیشنل سیشن جج بحال



















