لاہور (پ ر) عرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت نے گورنر ہاو¿س میں بلیغ الرحمن گورنرپنجاب سے گزشتہ روز ملاقات کی اور انہیں دیارغیر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز امن پسند لوگ ہیں اور پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہر قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔ عرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو دورہ کویت کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی کویت کا دورہ کریں گے۔ عرفان ناگرہ نے 9 مئی کے واقیات کی پ±ر زور مذمت کی۔ اپنے ہی گھر کو آگ لگا دینا کہاں کی دانشمندی ہے۔ عرفان ناگرہ نے گورنر پنجاب سے اپنی میاں نوازشریف سے لندن اور سعودی عرب کی ملاقاتوں کے بارے میں بھی ذکر کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ انشااللہ اگلی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور قائد مسلم لیگ میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور ملک کے ترقیاتی و عوامی فلاح و بہبود کے کام مزید تیزی کے ساتھ ہوں۔ گورنر پنجاب نے عرفان ناگرہ سے کہا آپ جب چاہیں مسلم لیگ (ن) کویت کا وفد لےکر گورنر ہاﺅس تشریف لائیں، آپ کیلئے ہمارے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں۔
اوورسیز پاکستانیز امن پسند،ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتے ہیں: گورنر پنجاب
















