اسلام آباد (بیورورپورٹ)سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے سے آگاہ کیا،وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،سرمایہ کاری ، تجارتی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اقتصادی و تجارتی محاذوں پر امریکہ کے پاکستان کےساتھ مضبوط تاریخی و پائیدار دوطرفہ تعلقات کو سراہا،امریکی سفیر نے ملک میں معاشی استحکام لانے کےلئے حکومتی پالیسیوں ، پروگراموں پر اعتماد کا اظہار ، دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکہ کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہوئے حکومت کی امریکہ کےساتھ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















