2دن اہم،قوم کو اچھی خبر ملے گی، چیئرمین سینٹ مراعات بل منظور نہیں ہونے دینگے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے چیئرمین سینٹ مراعات بل منظور نہیں ہونے دیں گے، آئی ایم ایف کی شرح سود بڑھانے کی شرط پوری کر دی ،اگلے ایک 2 دن اہم ہیں، امید ہے قوم کو اچھی خبر ملے گی۔

،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا چیئرمین سینٹ مراعات بل قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے، اصولی فیصلہ ہے چیئرمین سینٹ کی مراعات کے بل کو سپورٹ نہیں کریں گے، بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا، دفاعی اخراجات کم کرنے کی گنجائش نہیں، سول سروسز کے اخراجات میں کچھ کمی کی گنجائش ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہاکفایت شعاری اقدامات کیے ، این ایف سی کے شیئر نے بھی وفاقی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ، سب کو پتہ ہے ایک سال سے مشکل حالات ہیں، عدلیہ سے کوئی گلا نہیں،چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی سمری بھیج دی، وزیر اعظم اپنی ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجیں گے اور نوٹس ہو جائے گا۔