حجاج کرام کی خدمت عبادت سے کم نہیں،محسن نقوی

مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے منیٰ میں ملاقات کی،وفاقی وزیر طلحہ محمود اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانی حجاج سے بھی ملاقاتیں کیں،مسائل سنے۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا حج مسلمانوں کا سب سے بڑا فریضہ ہے، دنیا بھر کے مسلمان مقدس دن کا انتظار کرتے ہےں، فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں۔

وفاقی وزیر طلحہ محمود نے کہا حجاج کے مسائل کے حل کیلئے عوام میں موجود ہوں،پاکستانی حجاج کی خدمت ترجیح ہے۔