پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں،دونوں جماعتوں کی دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ پرویزاشرف ، گیلانی خاندان ،قمر زمان کائرہ ودیگرحلقوں میں امیدوارکھڑا نہیں کرے گی،وزیراعظم شہبازشریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف پیپلزپارٹی سے ہونیوالی میٹنگ میں موجود ہوں گے ، شہباز شریف پیپلز پارٹی ،ن لیگ میں مصالحتی کا کردار اد کر رہے ہیں،ذرائع کے مطابق اہم ترین ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام،الیکشن کی تاریخ فائنل کی جائے گی،اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پربھی غور ہوگا۔