لاہور(اپنے رپورٹر سے)عام انتخابات کی تاریخ پرشہباز نے نواز سے مشاورت کافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج فرانس سے لندن جائیں گے۔
وزیراعظم 3روز قیام کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقاتوں میں آئندہ عام انتخابات اور نگراں وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کرینگے،سینئر لیگی قیادت بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔
ملاقاتو ں میںآئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کےساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
عام انتخابات کی تاریخ پرشہباز کا نواز سے مشاورت کافیصلہ
















