اسلام آباد (بیورورپورٹ)سانحہ یونان کی جوڈیشل انکوائری کرانے کیلئے صدر، وزیراعظم کو خط بھجوا دیا گیا،خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ،خط میں کہا گیا یونان کشتی حادثے کے حقائق منظر عام پر لانے کےلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔
خط میں مزید کہا گیا آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کشتی حادثہ کیوں پیش آیا ،وجوہات کیا بنیں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، ذمہ داروں کے تعین کےلئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت عدالتی کمیشن بنایاجائے۔
سانحہ یونان کی جوڈیشل انکوائری کیلئے صدر، وزیراعظم کو خط
















