توشہ خانہ انکوائری میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پھر نیب طلبی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)توشہ خانہ انکوائری میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پھر طلب کرلیاگیا،نیب نے جمعہ کو دوبارہ پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ روز کیلئے نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن پیش نہ ہوئے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا بطور سابق وزیراعظم آپ کو 108 تحائف ملے، آپ نے 58 تحائف اپنے پاس رکھ لئے،نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔