فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،9 رکنی لارجر بنچ تشکیل،قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرکے 9رکنی لارجر بنچ تشکیل دےدیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی بنچ میں شامل ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا9رکنی لارجر بنچ جمعرات کو دن 11 بج کر 45 منٹ پرفوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کےخلاف درخواستوں پر سماعت کرےگا۔

جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی نقوی بھی بنچ کا حصہ ہیں،فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستیں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، اعتزاز احسن و دیگر نے دائر کی تھیں۔

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف 4 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئیں، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواستوں کو نمبر لگانے کی منظوری دی۔