لاہور (مرزا ندیم بیگ) محکمہ پولیس میں ٹرانسفر او رپوسٹنگ کےلئے سفارشوں کے علاوہ تھانہ اور سیٹ کے حساب سے ریٹ مقرر ہونے کا انکشاف ،معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر میں واقع او ایس آئی برانچ میں کانسٹیبل سے لےکر سب انسپکٹر تک ٹرانسفر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ بتائے گئے پیسے نہ دینے کی صورت میں ٹرانسفر ہونا تو دور کی بات ان کو بار بار جہاں ملازمین نہیں جانا چاہتے وہاں ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔ تعاون کرنے والوں کو ہی ان کی مرضی کے مطابق تبادلہ کیا جاتا ہے کانسٹیبل کا ریٹ دس ہزار،اے ایس آئی کا پندرہ سے بیس جبکہ سب انسپکٹر کے تبادلہ کا 20 ہزار سے 25 ہزار ریٹ مقرر ہے، اس حوالے سے ایک ملازم کا نام ظاہر نہ کرنے پر کہنا تھا کہ یہاں کوئی پرسان حال نہیں مجبوری یا کسی بھی وجہ سے ٹرانسفر کروانے کے لئے جو ریٹ مقرر ہے وہ ادا کرنا پڑتا ہے وگرنہ تبادلہ نہیں ہوتا ابھی افسران کو اس بارے میں علم ہی نہیں ہو گا اور چھوٹے ملازم کی جرات نہیں کہ وہ ڈی آئی جی یا ایس ایس پی کے سامنے پیش ہو سکے یہی وجہ ہے کہ وہاں ان کی من مانی چل رہی ہے اس کے علاوہ معلوم ہوا ہے کہ ایک گروپ ایسا بھی ہے جو ایس ایچ او لگوانے کے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں ان لوگوں نے تھانہ کے مطابق پیسے رکھے ہوئے ہیں اس بارے میں موقف لینے کےلئے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا مگر بات نہ ہو سکی اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من وعن شائع کرے گا۔
محکمہ پولیس میں ٹرانسفر او رپوسٹنگ کےلئے سفارشات کا زور
















