جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی ،صدر مملکت نے منظوری دےدی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی ،صدر مملکت عارف علوی نے منظوری دےدی۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی، صدر مملکت 17 ستمبر 2023 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عہدے کا حلف لیں گے۔

موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے ا?رٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔