اسلام آباد(بیورورپورٹ)مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،شہریار آفریدی کو جیل بھیج دیا گیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریار آفریدی کےخلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت ہوئی۔
شہریار آفریدی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نویدخان کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے شہریار آفریدی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،شہریار آفریدی کو جیل بھیج دیا گیا
















