کلاسیکل موسیقی کو سمجھنے والے اس فن سے بے پناہ محبت ہیں: حامد علی خان

لاہور (مشرق نیوز) نامور گلوکار حامد علی خان نے کہا ہے کہ جو لوگ کلاسیکل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس فن سے وابستہ لوگوں سے بے پناہ محبت اور رشک کرتے ہیں،کلاسیکل گلوکاروں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اس لئے حکومت اس فن کے فروغ کےلئے اس کی مکمل سرپرستی کا اعلان کرے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں کلاسیکل موسیقی کو وہ مقام نہیں دیا جارہا جو اس کا حق بنتا ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ اس فن کو ترقی دینے کےلئے عملی اقدامات کرے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا خاندان کئی دہائیوں سے اس فن سے وابستہ ہے اور میرے بچے بھی اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ کلاسیکل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس فن سے وابستہ لوگوں سے نہ صرف بے پناہ محبت بلکہ رشک کرتے ہیں اور یہی لوگ ہمارا سرمایہ ہیں۔