لاہور ( اپنے رپورٹر سے) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا۔لاہورمیں گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے سابق اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرپنجاب سے میاں مرغوب، زاہد اکرم، خلیل طاہر، اوورسیز مسلم لیگی طاہرخان کی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہااوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز کا کلیدی کردار ہے، حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجودعوام دوست بجٹ پیش کیا۔بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو عوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں، حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے، آنےوالے دنوں میں ملک میں مزید معاشی استحکام آئےگا۔
حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا :گورنر پنجاب
















