لاہور،لندن ( خبر نگار،بیورورپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کرکے عبدالعلیم خان کو صدر مقرر کردیا گیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا مجھے عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا عون چودھری مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، پارٹی ترجمان اور پیٹرن ان چیف بھی ہوں گے، عامر محمود کیانی کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ،مزید عہدیداروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دریں اثناسینئر سیاستدان جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے اور ن لیگی قیادت سے ملاقات متوقع ہے۔
علیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ،عامر کیانی سیکرٹری جنرل مقرر
















