اسلام آباد(بیورورپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارت خانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ،9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جا رہا ہے، ملزموں کےساتھ آئین و قانون کے مطابق سلوک ہوگا۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہاپاکستان آئین و قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے، پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق دستیاب ہیں، پاکستان تمام مقامی قوانین و بین الاقوامی کمٹمنٹس پوری کررہا ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاخدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست دی، درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ،عافیہ صدیقی پرانا کیس ہے،حکومت ہر ممکن مدد کر رہی ہے، پاکستانی مشن امریکہ میں بھی قانونی و اخلاقی مدد کررہا ہے،ترجمان نے کہا سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کےلئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
خدیجہ شاہ کیس میں امریکی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال



















