لاہور (کرائم رپورٹر)جناح ہاﺅس حملے کا ایک او ر شرپسند بے نقاب،پی ٹی آئی عہدیدار نکلا،شرپسند کی شناخت حاشر خان درانی کے نام سے ہوئی،پی ٹی آئی یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے۔
ملزم نے حیران کن انکشافات و اعترافات کرتے ہوئے کہا9مئی کو جناح ہاﺅس حملے کے وقت موجود تھا اور دوران حملہ چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرے لگاتا رہا ،لوگوں کے جذبات کو ابھارا،جناح ہاﺅس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی تھی،منصوبے میںیاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کےخلاف ذہنوں میں بھرا تھا وہ اثر انداز ہوا، میں نے لوگوں کو اکسایا لوگو انقلاب آگیا، جھنڈا لہرا کر کہا اب یہ کور کمانڈر ہاﺅس نہیں۔
ملزم نے اعتراف کیا فوج کا رویہ بہت مثبت تھا، فوج نے کسی عام شہری کو تنکے کا بھی نقصان نہیں پہنچایا۔
ایک او ر شرپسند بے نقاب،پی ٹی آئی عہدیدار نکلا
















