پنجاب حکومت کا انقلابی قدم،حادثات میں مفلوج افراد کے علاج و بحالی کےلئے سنٹرز قائم

لاہور (خبر نگار)حادثات میں مفلوج ہونےوالے افراد کے علاج و بحالی کےلئے حکومت پنجاب کا انقلابی قدم، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر صوبے بھر کیلئے Paralegic سرو سز پراجیکٹ کا آغازکر دیا گیا ٹریفک و دیگر حادثات میں چوٹ لگنے سے مفلوج ہونے والے افراد کا علاج ممکن ہوگا۔

پیرالیجک ری ہیبلیٹیشن سنٹر میں فالج کے خطرے سے دوچار زخمی مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی، فوری علاج سے مریض کے مفلوج ہونے کا خطرہ نہیں رہے گا، پہلے مرحلے میں قائم ہونے والے 5 پیرالیجک ری ہیبلیٹیشن سنٹر ز میں پہلی مرتبہ ٹراماسپائنل کارڈ سرجری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں صوبے بھر میں ایک حب سنٹراور 4سیٹلائٹ مراکز پر Paralegic سرو سزمیسر ہوں گی، ملتان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں حادثات میں مفلوج افراد کےلئے خصوصی مرکز قائم کیا جائے گا، لاہور کے سمن آباد ہسپتال ، فیصل آباد جنرل ہسپتال میں Paralegic سروسز میسر ہوں گی، واہ کینٹ ،تونسہ کے ٹی ایچ کیو میں بھی Paralegic سرو سزکا آغاز کیا جائے گا،مختلف انواع کے حادثات میں مفلوج ہونےوالے افراد کا فوری علاج کیا جائے گا۔

سپائنل کارڈ انجری کی صورت میں بحالی کےلئے پیرالیجک ری ہیبلیٹیشن سنٹر پر جدید فزیو تھراپی مشینیں بھی میسر ہوں گی،سنٹرز پر معذوری کا شکار افراد کی بحالی کےلئے مصنوعی اعضا کی ورکشاپ قائم ہو گی، مصنوعی اعضا کی ورکشاپ کو آ¶ٹ سورس کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ،نگران صوبائی کابینہ نے پیرالیجک ری ہیبلیٹیشن سنٹر قائم کرنے کی منظوری دےدی ۔