اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی شوکاز نوٹس پر سماعت کے دور ان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے کہانا معلوم افراد دفتر سے سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کیا دلائل دیں؟۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے سیاسی جماعتوں پر مشکل حالات آتے رہتے ہیں، زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید 4 ہفتوں کا وقت دیدیا اورمزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔
سیاسی جماعتوں پر مشکل حالات آتے رہتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر
















