اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے کی،معاون وکیل نے کہا وکیل فیصل چودھری سیشن کورٹ اسلام آباد میں مصروف ہیں۔
کمیشن کے ممبر اکرام خان نے کہا الیکشن کمیشن بھی کورٹ ہے، وکلا کا انتظار تو نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن 28 فروری سے اب تک 6 سماعتیں کر چکا ، فواد چودھری تاحال پیش نہیں ہوئے،معاون وکیل نے کہا الیکشن کمیشن تھوڑا انتظار کرے، وکیل فیصل چودھری پیش ہو جائیں گے۔
کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کیاگیا،وقفے کے بعد بھی وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو شوکاز جاری کرکے مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی اورفواد چودھری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا۔
علاوہ ازیںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں سابق وزیر فواد چودھری کو 14جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فوادچودھری کو نوٹس جاری کردیا۔
فواد چودھری توہین الیکشن کمیشن اورملازمین کو اکسانے کے کیس میں طلب
















