برطانیہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کامعترف

راولپنڈی(بیورورپورٹ)برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزاسے ملاقات،دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں،کامیابیوں کااعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلےمونراڈسینڈرز نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات کی،پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے معززمہمان کوسلامی دی،برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے یادگارشہداپرپھول رکھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیراوربرطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلےمونراڈسینڈرزنے ملاقات میں علاقائی سلامتی کے اموراور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا،ملاقا ت کے دوران معززمہمان نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کا اعتراف کیا۔

برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلےمونراڈسینڈرز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزاسے بھی ملے،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔