القادر ٹرسٹ کیس،فواد،زبیدہ کی نیب طلبی،بیان قلمبند

راولپنڈی(بیورورپورٹ)190ملین پاﺅنڈ کیس میں فواد،زبیدہ جلال کی نیب طلبی،بیان قلمبند،شیخ رشید نے وکیل کے ذریعے جواب داخل کرادیا،ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما زبیدہ جلال نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے دفتر پہنچے اورکمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ادھر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بذریعہ وکیل جواب داخل کراتے ہوئے کہامعاملہ جب کابینہ میں آیاتومیٹنگ میں موجود نہیں تھا، میرے پاس کیس کے کوئی ثبوت یا انفارمیشن نہیں،وزیر شہزاد اکبر سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے اور شہزاد اکبر سے میری کوئی بات چیت بھی نہیں تھی،

دریں اثناالقادر ٹرسٹ کو 458 کنال زمین کی منتقلی کے معاملے میں نیب راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنےوالے وکیل طالب حسین کا بیان ریکارڈ کرلیا،نیب نے سوال پوچھا آپ نے کس حیثیت میں ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے؟وکیل طالب حسین نے کہا عمران خان اور بشریٰ نے زمین زلفی بخاری سے القادر ٹرسٹ منتقل کرانے کی اتھارٹی دی،نیب نے عمران خان ،بشریٰ کی جانب سے فراہم کیا گیا اتھارٹی لیٹر 5 جون کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،نیب نے مزیدسوال کیا القادر ٹرسٹ کو نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کی جانب سے کتنے عطیات ملے؟،وکیل طالب حسین نے کہا مجھے کوئی علم نہیں، میں نے صرف 458 کنال زمین منتقلی کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے ۔