اسلام آباد(بیورورپورٹ)رواں سال تمام معاشی ا ہداف نامکمل،صنعتی شرح نمو ،براہ راست سرمایہ کاری میں کمی،مالیاتی خسارہ بڑھ گیا، رواں مالی سال کے معاشی اہداف کی رپورٹ پیش کردی گئی،رپورٹ کے مطابق رواں سال کوئی بھی معاشی اور زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔
شرح نمو 5 فیصد کی بجائے 0.8فیصد رہی ،سیلاب ،ڈالرکے بڑھتے ایکسچینج ریٹ نے جی ڈی پی کونقصان پہنچایا،صرف سیلاب سے زراعت 297 ارب، کپاس کی فصل 205 ارب ،کھجور 7 ارب ،چاول کی فصل کو 50 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا،صنعتی شرح نمو منفی8.11 ،گاڑیوں کی صنعت 42 فیصد گری ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں98 ،ایکسپورٹ میں 11 فیصد کمی ہوئی ،مالیاتی خسارہ 5.2 فیصد بڑھ گیا،ٹیکسٹائل میں 16 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا صرف کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ قابو کرنے میں کامیابی ہوئی ،رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رواں سال تمام معاشی اہداف نامکمل،صنعتی شرح نمو ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
















