اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کالعدم تنظیم کے بانی گلزار امام شنبے کی گرفتاری پر اہل پاکستان اورسکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے امن کی بحالی کےلئے سکیورٹی فورسز کی انتھک کوششیں قابل تحسین ہیں،اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ڈی جی آئی ایس آئی اپنی نوعیت کی پہلی و مختلف جغرافیائی مقامات پر مشتمل انتہائی پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشنز کو بڑی نفاست کےساتھ انجام دینے پر قوم کی طرف سے خصوصی ستائش کے مستحق ہیں۔
مطلوب دہشتگرد گلزارامام عرف شنبے کوگرفتارکرناپروفیشنل ازم کاثبوت ہے، دہشتگرد کی گرفتاری سے آئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ اور ادارہ جاتی پروفیشنل ازم پھرثابت ہوئی، پیچیدہ آپریشن انٹیلی جنس کے شعبے میں نمایاں کارنامے کے طورپریاد رکھا جائے گا،پاکستان بالخصوص بلوچستان امن و خوشحالی کی طرف گامزن ہے،وزیراعظم نے ٹوئٹ کا اختتام پاکستان زندہ باد سے کیا۔
دریں اثناوزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مالی سال 2023-24کے بجٹ کی تیاری کیلئے اہم اجلاس ہوا،معاشی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہاعام آدمی کی معاشی مشکلات کم کرنے کےلئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، انہوں نے ہدایت کی متوسط و غریب طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا حکومت کی بروقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ ملک زرعی اجناس میں خود کفالت کی طرف بھی بڑھے گا،وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 2مہینوں میں کئی سال بعد کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس حاصل کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے پنشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تخلیقی طریقہ کار اپناتے ہوئے پنشن فنڈ قائم کیا جائے تا کہ قومی خزانہ پر بوجھ کم کیا جا سکے اور پنشنرز کی بہترین فلاح و بہبود کو ممکن بنایا جا سکے،انہوں نے کہا محصولات بڑھانے کےلئے ٹھوس اقدامات اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے،وزیر اعظم کو بتایا گیا آئندہ مالی سال کا بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے رہائشی یونٹس و ہاو¿سنگ سکیمز کے معاملے پر اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا اوور سیز پاکستانی انتہائی قابل قدر اثاثہ ہیں ،فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد کے شہریوں کےلئے بہترین انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ کی فراہمی کےلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
شہبازشریف نے ہدایت کی اسلام آباد کے رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات دینے کےلئے متعلقہ ادارے بھرپور کوشش کریں،تمام ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر تیز تر کی جائے ،شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا، اسلام آباد کےلئے جامع سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان وفاقی کابینہ کو منظوری کےلئے پیش کیا جائے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















