نو مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہیں :گورنر پنجاب

لاہور (اپنے رپورٹر سے) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی ۔گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ 9 مئی کو شرپسندوں کی جانب سے اداروں، فوجی تنصیبات پر حملے اور شہدا ءکی یادگاروں کی بے توقیری کرنا ناقابل برداشت فعل ہے۔ دین اسلام میں شہدا ءکے لیے اعلی ترین مرتبوں کی بشارت ہے۔ شہدا ءکی عزت و تکریم ہم سب پر واجب ہے۔ ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اقدامات کئے۔ موجودہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے امسال گندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے مشکل حالات میں کاشتکاروں سمیت عوام کو مختلف شعبوں میں ریلیف دیا ہے۔ سردار دوست مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرونگا، عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ترجیح ہے۔