لاہور (خبر نگار) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا،سانحہ 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کےخلاف قانونی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی اولاہور،سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہورڈویژن ،اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،آئی جی نے شرپسندوں کی گرفتاریوں،شناخت،تفتیش اورمقدمات پر ہونےوالی پیشرفت پربریفنگ دی۔
اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا 9مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائےگا،نامزدشرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،تمام کیسز کی پیشہ وارانہ انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے،واقعات میں ملوث ایک بھی شرپسند قانون کے مطابق کڑی سزا سے نہیں بچنا چاہیے،یقینی بنایا جائے کسی بےگناہ کاٹرائل نہ ہو،پولیس ،پراسیکیوشن بہترین کوآرڈینیشن کےساتھ کیسوں کی پیروی کریں،جناح ہاﺅس ،عسکری مقامات پر حملہ کرنےوالے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاسے نہیں بچ پائیں گے۔
شرپسند عناصر قرار واقعی سزاسے نہیں بچ پائیں گے،محسن نقوی
















