راولپنڈی(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے فوجی تنصیبات، شہداءکی یادگاروں پر حملے ناقابل برداشت ہیں،فوج کا ہر سپاہی و افسر سیاسی تعصبات سے بالاتر ہو کر فرائض کو مقدم رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں شہداءاور غازیوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اعزازات ہوئی،آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران بہادری و قوم کےلئے شاندار خدمات پر پاک فوج کے افسروں و جوانوں کو اعزازات سے نوازا،51 افسروں کو ستارہ امتیاز(ملٹری) ،22 افسروں و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 2 جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا،تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسروں ،شہداءکے اہلخانہ نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے کہا بلاشبہ شہداءکی فرض شناسی و عظیم قربانیوں کے طفیل آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں، شہداءکی قربانیاں و غازیوں کی خدمات قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں،پاک فوج بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد ،لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور رشتہ بطور خاندان قابل فخرو فقید المثال ہے۔
جنرل سید عاصم منیرنے کہا پاک فوج کا ہر سپاہی،افسر تمام علاقائی، لسانی و سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض و ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے، مضبوط فوج مملکت کی سلامتی و اتحاد کی ضامن ہوتی ہے،آرمی چیف نے 25 مئی کو ”یوم تکریم شہداءپاکستان “ منانے کا اعلان کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداءکی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا حملے ناقابل برداشت ہیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















