پی کے ایل آئی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،محسن نقوی،5ارب سے انڈوومنٹ فنڈقائم

لاہور( خبر نگار)نگران وزےراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ کا دورہ کیا اور پی کے اےل آئی کے بورڈ آ ف گورنرز کے چےئرپرسن پروفےسرسعےد اختر ،ڈاکٹرزسے ملاقات کی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ادارے کے ضروری اےشوز کو ترجےحی بنےادوں پر حل کےا جائے گا،

محسن نقوی نے پی کے اےل آئی مےں نئی بھرتےوں کی اصولی منظوری دی اور ہدایت کی پی کے اےل آئی مےں خالی آسامےوںپر بھرتی کےلئے ترجےحی بنےادوں پر قانونی کارروائی مکمل کی جائے،5ارب سے پی کے اےل آئی کا انڈوومنٹ فنڈقائم کیا گیا ،انڈوومنٹ فنڈ کےلئے مزےد فنڈز دیئے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی کے اےل آئی مےں رےسرچ ڈوےلپمنٹ کےلئے فلٹر کلےنکس کوفوری طورپر بحال کرنے کی ہداےت کردی، فلٹر کلےنکس مےں موجود مرےض وےڈےولنک کے ذرےعے سپےشلسٹ ڈاکٹروں کی رائے حاصل کرسکےںگے۔

پی کے اےل آئی کے ذرےعے میڈیکل اےجوکےشن ورےسرچ کو فروغ ،سٹےٹ آف دی آرٹ کنٹرول اےنڈکمانڈ سےنٹر قائم کےا جائے گا،دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں۔

دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور حاضری دی ،محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے کا معائنہ ،تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے توسیعی پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور زائرین کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کےلئے ضروری ہدایات دیں،محسن نقوی نے ہدایت کی توسیعی منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے اور محرم الحرام سے قبل تکمیل یقینی بنائی جائے،انہو ں نے زائرین کےلئے آمدورفت کے راستے بھی کشادہ کرنے کی ہدایت کردی۔