سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری ن لیگ کو ”پیارے “

لاہور(اپنے نمائندے سے)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری ن لیگ کو پیارے ہوگئے ،سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز سے ملاقات کی اور ن لیگ کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے دوست مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہادوست مزاری کے آنے سے جنوبی پنجاب میں ن لیگ مزیدمضبوط ہوگی۔