اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں 9 مئی واقعات کیخلاف قرار داد منظورکرلی گئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ 9 مئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، ملوث عناصر کے خلاف موجودہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔ قرار داد میں مزید کہا کہ ملوث عناصر، معاون اور مددگاروں کےخلاف آرمی ایکٹ1956،انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔ 9مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا،ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ خطاب کے دوران وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ آڈیو لیکس سے متعلق ایک کمیشن بنایا گیا ہے،کمیشن میں تینوں جج رکھے ہیں، ایوان کا رکن نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن اسلئے بنایا کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ،کرداروں کی شناخت کے بعد عوام کو بھی پتہ چل جائےگا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں 9 مئی واقعات کیخلاف قرار داد منظور
















