لاہور(کورٹ رپورٹر)ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی عدالت نے یاسمین راشد کا3روزہ ریمانڈ منظور کرلیا،دوران سماعت جج نے ریمارکس دئیے یاسمین راشد کی طبیعت کا کوئی مسئلہ ہوا تو وکیل صاحبان عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔
وکیل نے بتایا ڈاکٹر یاسمین راشد کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے، طبیعت ابھی بھی ٹھیک نہیں، یاسمین راشد نے کہا میرا بلڈ پریشر صبح 170 سے اوپر تھا،جج عبہر گل نے کہا آپ کےساتھ انصاف ہوگا، ہسپتال سے ڈسچارج کی رسید ملنے کے بعد ہی ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا۔
خصوصی عدالت نے اداروں کےخلاف تقاریرکیس میں یاسمین راشد کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 25 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
اداروں کیخلاف تقاریر کیس،یاسمین راشدریمانڈ پر پولیس کے سپرد
















