تحریک انصاف نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماءاسد عمر نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جاسکتا، فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، کبھی ہزاروں کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاون کالعدم قرار دے۔