شائستہ لودھی کی طویل عرصے کے بعد ٹی وی کمرشل کیلئے ریکارڈنگ

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے طویل عرصے کے بعد ٹی وی کمرشل کی ریکارڈنگ کرائی ہے ۔ اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں انہوں نے طویل عرصے کے بعد ایک رئیل سٹیٹ کمپنی کے اشتہار میں کام کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس کمرشل کےلئے شائستہ لودھی کو اچھا معاوضہ دیا گیا ہے ۔یہ کمرشل ان دنوں مختلف ٹی وی چینل پر دکھایاجارہا ہے ۔