لاہور (قاسم رضا سے) کرسی چھن جانے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرانے والا آج اسی کی غلامی کرتے ہوئے امریکیوں کی دن رات منتیں کررہا ہے کہ میرے لئے لابنگ کرو، یہ شخص کرسی کی ہوس میں ملک دشمنی کی سب حدوں کو کراس کر چکا ہے اور یہ کھلم کھلا ملک دشمن قوتوں کا پاکستان میں ایک ایجنٹ بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے جو نقصان پاکستان کی سالمیت کو پہنچانے کی کوشش کی ہے وہ نقصان تو آج تک پاکستان کے کھلے دشمن بھی نہیں پہنچا سکے ہیں یہ شخص آستین کا سانپ ثابت ہو چکا ہے اسلئے ریاستی قوانین کو بنیاد بنا کر اس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک میں فساد اور انتشار کی سیاست کرتے ہوئے ملک میں جلاﺅ گھیراﺅ کیا جس کیلئے عمران خان پچھلے ایک سال سے اپنے کارکنوں کی برین واشنگ کررہا تھا اور اپنے کارکنوں کو مسلسل اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا تھا عمران خان کو جس دن سے ایک کامےاب عدم اعتماد سے وزیر اعظم ہاﺅس سے نکالا گیا تھا تو وہ اس دن سے ہی کھلم کھلا ملک دشمنی پر اتر آیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک امریکی کانگریس رکن سے جس طرح سے اپنے لئے پاکستان میں دوبارہ حکومت لینے کیلئے گڑگراکر ان سے نہ صرف مدد مانگی ہے بلکہ انہیں اپنے لیئے بھرپور مداخلت کا بھی کہا ہے اس سے عمران خان کی امریکی سائفر والی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے اور ثابت ہو گیا کہ یہ شخص جو امریکہ کو اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمے دار ٹھہراتا رہا اور لوگوں کو بے وقوف بناتا رہا یہ شخص امریکہ کا پاکستان میں سب سے بڑا ایجنٹ ثابت ہو گیا ہے اور اس شخص کی دن رات ےہی کوشش رہتی ہے کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح سے ڈی ریل کیا جائے اس کی منفی سوچ کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔
عمران خان کرسی کی ہوس میں ملک دشمنی کی سب حدوں کو کراس کرچکا: بیرسٹر عامر حسن
















